ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / وزیر اعظم مودی نے’’غریبی ہٹاؤ ‘‘نعرے پرطنزکیا

وزیر اعظم مودی نے’’غریبی ہٹاؤ ‘‘نعرے پرطنزکیا

Thu, 02 Jun 2016 21:19:08  SO Admin   S.O. News Service

بالیشور،2جون؍(آئی این ایس انڈیا)کانگریس کے ’’غریبی ہٹاؤ‘‘نعرے پر پارٹی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ جنہوں نے نعرہ دیا تھا ان کی منشا ہو سکتی ہے صحیح رہی ہوگی لیکن انہوں نے اس وعدے کو پورا کرنے کے لئے جو راستہ اختیارکیاوہ غلط تھا۔اپنی حکومت کے دو سال پورے ہونے کے موقع پر اڑیسہ کے ساحلی قصبے میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے ملک میں متوازن ترقی کا اعلان کیا اور اس بات پر حیرانی ظاہر کی کہ قدرتی وسائل سے بھرپور مشرقی علاقے کس طرح پسماندہ رہ گئے ۔اڑیسہ، مشرقی اتر پردیش، مغربی بنگال، بہار اور آسام کی ترقی کی وکالت کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ ان کی حکومت غریب لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے مصروف عمل ہے جو تمام منصوبوں کے مرکز میں ہوں گے۔سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے ’’غریبی ہٹاؤ‘‘نعرے پر سوال اٹھاتے ہوئے مودی نے کہاکہ ہم نے گزشتہ60سالوں سے ’’غریبی ہٹاؤ‘‘کے نعرے کو سنتے آ رہے ہیں۔میں ان کی منشا پرشک ظاہر نہیں کر رہا ہوں جنہوں نے یہ نعرہ دیا تھا۔منشا صحیح رہی ہوگی لیکن غربت دور کرنے کے لئے انہوں نے جو راستہ اختیارکیا وہ یقینی طورپرغلط تھاکیونکہ غربت، بے روزگاری اوربیماریاں بڑھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومتیں امیروں کے لئے نہیں ہوتی ہیں بلکہ غریبوں کے لئے ہوتی ہیں اور انہیں غریب سے لڑنے کی سمت میں کام کرنا چاہئے۔مسائل کا سائنسی حل تلاش کئے جانے تک غربت کا خاتمہ نہیں ہوگا۔وزیر اعظم نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ میری حکومت ملک میں غریبوں کی فلاح و بہبود کے لئے وقف ہے،جب میں نے یہ کہا تھا، میرا مقصد یہ تھا کہ کوئی ریاست یا علاقہ ترقی میں پیچھے نہیں رہنا چاہئے۔ایک متوازن ترقی ہونا چاہئے اور ہر کسی کو اس کا فائدہ ہونا چاہئے۔
 


Share: